ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بات چیت کے لیے فوجیوں کو واپس بلائے بھارت: چینی میڈیا

بات چیت کے لیے فوجیوں کو واپس بلائے بھارت: چینی میڈیا

Sun, 16 Jul 2017 20:38:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سکم علاقے کے ڈوکلام میں چین کے ساتھ تناتنی کوختم کرنے کے لئے وزارت خارجہ کی جانب سے ڈپلومیٹک چینل کے استعمال کی بات کہنے پر چین کی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کی پیشگی شرط بھارتی فوجیوں کا ڈوکلام سے پیچھے ہٹنا ہے۔چین کی سرکاری پریس ایجنسی ژنہوا میں چھپے ایک مضمون کے مطابق اس معاملے میں سمجھوتہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔چین کی اسٹیٹ کونسل کے تحت کام کرنے والے اور سرکاری پریس ایجنسی ژنہوا کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کے لئے سرحدی لائن ہی باٹم لائن تھی۔ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ چین کی سرکاری میڈیا نے اس جملے کااستعمال کیاہے۔گزشتہ ہفتے بھی ژنہوا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اخبار پیپلز ڈیلی نے اس کا استعمال کیا تھا۔مضمون کے مطابق ڈوکلام علاقے سے فوج واپس بلانے کی چین کی مانگ کو بھارت مسلسل مستردکررہاہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو موجودہ صورت حال کو گزشتہ دو مواقع کی طرح نظر نہیں کرنا چاہئے جہاں 2013اور 2014میں لداخ کے پاس دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہو گئی تھیں۔جنوبی مشرقی کشمیر کے اس حصے میں بھارت، پاکستان اور چین کی حدود کے بارے میں ملتی ہیں۔سفارتی کوششوں سے دونوں فوجوں کے درمیان تنازعہ کوحل کیاگیاتھا۔اگرچہ اس بار پورا معاملہ مختلف ہے۔


Share: